ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کے ساتھ کہیں بھی گٹھ بندھن نہیں ہوگا: مایاوتی

کانگریس کے ساتھ کہیں بھی گٹھ بندھن نہیں ہوگا: مایاوتی

Tue, 12 Mar 2019 23:30:28    S.O. News Service

نئی دہلی ،12 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے مہاگٹھ بندھن کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے منگل کو واضح کیا کہ کانگریس کے ساتھ کسی بھی ریاست میں انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔مایاوتی نے یہاں کہا کہ لوک سبھا کے آنے والے انتخابات کے لئے بی ایس پی کسی بھی ریاست میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے لئے بی ایس پی نے سماجی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور اس اتحادکے کانگریس کے ساتھ انتخابی تال میل کرنے کی قیاس آرائی چل رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی ایس پی کے قانون ساز کے رکن کانگریس کی کمل ناتھ حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔
 


Share: